تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

روس کا یورپ کو سخت ردعمل دینے کا اعلان

روس نے دھکمی دی ہے کہ اگر اس کے تیل کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی تو وہ جواباْ جرمنی جانے والی گیس کی مین پائپ لائن کو بند کرسکتا ہے۔

یوکرین پر حملے کے بعد روس کو امریکا، برطانیہ سمیت کئی مغربی اور یورپی ممالک اور اداروں کی جانب سے متعدد فوجی، اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور پابندیوں کا یہ سلسلہ آہستہ آہستہ دراز ہوتا جارہا ہے۔

حال ہی میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور دیگر یورپی رہنماؤں نے روسی تیل کے برآمد پر پابندی عائد کیے جانے سے متعلق بیانات دیے ہیں۔

غیرملکی نیوز ایجنسی  کے مطابق امریکا اور اس کے اتحادی روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے روسی تیل درآمد کرنے پر پابندی لگانے کا جائزہ لے رہے ہیں، اسی سلسلے میں امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے فرانس، جرمنی اور برطانیہ سے روسی تیل کی پابندی کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔

گوکہ اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ کن بات سامنے نہیں آئی لیکن روس کا بھرپور ردعمل ضرور آگیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس نے دھمکی دی ہے اگر اس کے تیل کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی تو وہ جواباْ جرمنی جانے والی گیس کی مین پائپ لائن کو بندکرسکتا ہے۔

اس سے قبل روسی نائب وزیراعظم نے یورپی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ تیل پر پابندی کے باعث عالمی منڈی پر تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ‘روسی تیل پر پابندی عالمی منڈی میں تباہ کن ثابت ہوگی’

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا تھا کہ روس مغرب پر انحصار نہیں کرتا اور وہ اپنی سپلائی کو کسی اور جگہ سے روٹ کرسکتا ہے مگر روسی تیل پر پابندی سے علامی منڈی پر تباہ کن اثرات پڑیں گے اور تیل کی قیمتیں 300 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی۔

 

Comments

- Advertisement -