بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

روس میں مقبول میسجنگ پلیٹ فارم کو بلاک کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس میں کمیونیکیشن ریگولیٹر نے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر فوری پیغام رسانی کے پلیٹ فارم ڈسکارڈ کو بلاک کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والی کمپنی ڈسکارڈ نے روسی کمیونیکیشن ریگولیٹر کے اقدام پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

حکومت نے نہ صرف پلٹ فارم کو ایسا مواد ہٹانے کا حکم دیا جسے وہ غیر قانونی سمجھتی ہے بلکہ باقاعدگی سے جرمانے بھی کیے، اور اب بالآخر اس تک روسی صارفین کی رسائی بلاک کر دی۔

- Advertisement -

ریگولیٹر نے گزشتہ ہفتے ڈسکارڈ کو غیر قانونی تقریباً 1,000 مواد کو حذف کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ اس سے قبل ممنوعہ مواد کو ہٹانے میں ناکامی پر کمپنی پر جرمانہ عائد کیا تھا۔

یاد رہے کہ فروری 2022 میں یوکرین پر حملے کے فوراً بعد روسی حکومت نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر)، فیس بک اور انسٹاگرام کو بھی بلاک کر رکھا ہے۔

ڈسکارڈ کیا ہے؟

ڈسکارڈ ایک مقبول میسجنگ پلیٹ فارم ہے جسے پیغام رسانی کیلیے بنایا گیا ہے اور ساتھ ہی گیمرز، کانٹینٹ کریٹر اور بھی گروپس شامل ہیں۔

اسے سالل 2015 میں لانچ کیا گیا تھا۔ ڈسکارڈ کے ذریعے آواز، ویڈیو اور ٹیکسٹ چیٹنگ کی جا سکتی ہے۔ ڈسکارڈ کی خصوصیات میں اسکرین شیئرنگ، براہ راست پیغام رسانی اور بھرپور میڈیا سپورٹ شامل ہے۔ یہ پلٹ فارم iOS اور Android دونوں کیلیے دستیاب ہے۔

مزید برآں، ڈسکارڈ اپنے صارفین کیلیے ’ڈسکارڈ نائٹرو‘ بھی پیش کرتا ہے۔ یہ ایک سبسکرپشن پر مبنی سروس ہے جو کہ بڑی فائل اپ لوڈز اور کسٹم ڈسکارڈ ٹیگز جیسی بہتر خصوصیات فراہم کرتی ہے۔

ماہانہ 150 ملین سے زیادہ فعال صارفین اور 19 ملین سرورز کے ساتھ ڈسکارڈ مختلف کمیونٹیز کیلیے ایک مقبول پلیٹ فارم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں