اشتہار

یوکرین جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر روس میں جشن

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین سے جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر روسی دارالحکومت ماسکو میں جشن منایا گیا اس موقع پر کنسرٹ منعقد ہوا اور ریلی نکالی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین سے جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر روسی دارالحکومت ماسکو میں جشن منایا گیا۔ اس موقع پر کنسرٹ منعقد کیا گیا اور ریلی بھی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے صدر پیوٹن سے اظہار یکجہتی کیا۔

اسٹیڈیم بھی روسی شہریوں سے کھچا کھچ بھر گیا۔ اس موقع پر صدر ولادیمیر پیوٹن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کی تاریخی سرحدوں پر خصوصی آپریشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے یوکرین میں لڑی جانے والی جنگ میں روسی فوجیوں کی بہادری کی بھی تعریف کی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ روز ڈوما کے سالانہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سال رواں وولگا کیسپین کینال کے ذریعے ایران، پاکستان، بھارت اور مشرق وسطیٰ تک نئے تجارتی روٹ شروع کرنے کا اعلان کیا بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا پاکستان سمیت دیگر ممالک تک نئے تجارتی روٹ شروع کرنے کا اعلان

انہوں نے اپنے سالانہ خطاب میں بحیرہ اسود اور ازوف کی بندرگاہوں کو ترقی دینے کا اعلان کرنے کے ساتھ اس عزم کو بھی دہرایا تھا کہ روس جو پہلے ہی بین الاقوامی شمال اور جنوب کوریڈور پر کام شروع کر رہا ہے وہ بلیک سی اور ازوف سمندر کی بندرگاہوں کو تیار کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں