اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

روس نے ایشیائی ممالک کو برآمدات بڑھا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: یورپی یونین کی پابندیوں کے بعد روس نے ایشیائی ممالک کو برآمدات بڑھا دی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایشیائی ممالک میں برآمدات کے لیے روس نے ٹرین سروسز پر توجہ دینا شروع کر دی ہے۔

2022 کے 10 ماہ میں روس نےچین کو 53 ملین ٹن کوئلہ برآمد کیا۔ 53 ملین ٹن کوئلہ چین کی مجموعی درآمد کا 23 فیصد ہے۔

جنوری سے اکتوبر تک چین کو روسی تیل کی برآمد 72 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔ چین نے باقاعدہ طور پر روسی تیل کو ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں