جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

‘روس تھکا نہیں، ابھی تک یوکرین کیخلاف طاقت کا استعمال نہیں کیا’

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ہم نے ابھی تک یوکرین کیخلاف طاقت کا استعمال نہیں کیا۔

روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے مغرب اور نیٹو کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ روس یوکرین جنگ میں تھک چکا ہے تو انہیں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ فوجی آپریشن میں ابھی تک طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا۔

صدر نے کہا کہ ہم یوکرین سے بات چیت کے لیے تیار ہیں ہم امن مذاکرات سے انکار نہیں کرتے لیکن جو انکار کرتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے وہ جتنا اس عمل کو طول دیں گے اتنا ہی مشکلات بڑھتی جائیں گی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا ہے کہ یہ یوکرین عوام کے لیے المیہ ہے کہ کہ مغرب آخری یوکرینی شہری کی املاک کی تباہی تک لڑنے کے لیے تیار ہے۔

اس سے قبل ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے پارلیمانی لیڈروں سے خطاب میں صدر پیوٹن نے کہا کہ آج ہم نے سنا ہے کہ وہ ہمیں میدان جنگ میں شکست دینا چاہتے ہیں آپ کیا کہہ سکتے ہیں، انہیں کوشش کرنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار سنا ہے کہ مغرب ہم سے یوکرائن کے آخر تک لڑانا چاہتا ہے یہ یوکرائنی عوام کے لیے ایک المیہ ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ سب کچھ اس طرف بڑھ رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں