ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

روس یوکرین میں جنگ ہار گیا، جوبائیڈن کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

ہیلسنکی : روسی صدر پوتن یوکرین میں جنگ ہار گئے ہیں، ماسکو کو وسائل کی کمی اور سنگین معاشی مسائل کا سامنا ہے، امریکا کے صدر جوبائیڈن نے اس بات کا دعویٰ نورڈک ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

رہنماؤں سے ملاقات کے بعد ہیلسنکی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پوتن کیلئے کے لیے یوکرین میں جنگ جیتنا ناممکن ہے وہ یہ جنگ ہار چکے ہیں۔ امریکی صدر بائیڈن نے مزید کہا وہ یوکرین کے بحران کے پس منظر میں روس کے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا امکان نظر نہیں آرہا، روس یوکرین کے ساتھ برسوں تک اپنی جنگ جاری نہیں رکھ سکتا۔

جوبائیڈن نے فن لینڈ کے ہم منصب کے ساتھ ہیلسنکی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے اس بات کا کوئی حقیقی امکان نظر نہیں آرہا کہ پوتن ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے اگرچہ ہم یہ یقینی طور پر نہیں جان سکتے۔ امریکی صدر نے کہا کہ مغرب نے چین اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قدم سے گریز کیا جائے۔

- Advertisement -

امریکی صدر نے توقع ظاہر کی کہ یوکرین کا جوابی حملہ روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید اور توقع ہے کہ یوکرین اپنی جارحیت میں اہم پیش رفت کرے گا اور یہ صورتحال کسی وقت بات چیت کے ذریعے حل کی طرف لے جائے گی۔

بائیڈن نے کہا کہ یوکرین تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس (نیٹو) میں شامل ہو جائے گا۔ روسی صدر پوتین آخر میں فیصلہ کریں گے کہ جنگ جاری رکھنا روس کے مفاد میں نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران کوئی بھی نیٹو میں شامل نہیں ہو سکتا کیونکہ اس کا مطلب تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں