تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

جارحیت یا غلطی؟ روسی بحریہ نے جاپانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر ڈالی

ٹوکیو: یوکرین سے نبردآزما روس نے جاپان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرڈالی۔

جاپان کی وزارت دفاع کی جانب سے غیر ملکی میڈیا کو بتایا گیا کہ روسی بحری جہاز جاپانی سمندری حدود کے عین باہر جنوبی جزیرے اوکینوتوری شیما کے قریبی پانیوں میں داخل ہوا۔

جاپان کی بحری سیلف ڈیفنس فورس نے تصدیق کی کہ بدھ کی صبح پانچ بجے کے قریب خفیہ معلومات جمع کرنے والے روسی بحری جہاز تقریباً پینتالیس کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع جزیرے سے متصل زون میں داخل ہوا اور بعد ازاں مغرب کی جانب روانہ ہوگیا۔

جاپانی وزارت دفاع نے یہ نہیں بتایا کہ بحری جہاز کتنی دیر تک اس زون میں رہا؟

اس سے قبل وزارت نے بحری سیلف ڈیفنس فورس نے انکشاف کیا کہ تین روسی بحری جہاز بحیرۂ مشرقی چین سے بحیرۂ جاپان میں داخل ہونے کے لیے منگل سے بدھ کے روز آبنائے تسُوشیما سے گزرے تھے، یہ آبنائے جاپان کے مرکزی جنوب مغربی جزیرے کیُوشُو اور جزیرہ نما کوریا کے درمیان واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘مغرب ہمیں شکست دینا چاہتا ہے تو میدان جنگ میں آزما کر دیکھ لے

وزارت کا کہنا تھا کہ ان بحری جہازوں میں ایک تباہ کن اور ایک فریگیٹ شامل تھا، وہ پیر کی شام کو بحیرۂ مشرقی چین میں سینکاکُو جزائر سے متصل زون میں بھی داخل ہوئے جبکہ ایک پیر کو پہلے ہی زون میں تھا۔

وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ جنگی بحری جہازوں کا اس زون سے گزرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے تاہم حکام روسی بحری جہازوں یہاں آنے کے مقصد کا تجزیہ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ جزائر جاپان کے زیر انتظام ہیں، چین اور تائیوان ان کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں، جاپانی حکومت کا مؤقف ہے کہ ان کی خود مختاری کا کوئی حل طلب معاملہ وجود نہیں رکھتا۔

Comments

- Advertisement -