اشتہار

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی روس کے وزیر خارجہ سے وفود کی سطح پر بات چیت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری کی روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے وفود کی سطح پر اہم بات چیت ہوئی ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول اپنے روسی ہم منصب کی دعوت پر ماسکو کے دورے پر ہیں، وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کا احاطہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بات چیت میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات اور توانائی کے سلسلے میں تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی، اس کے علاوہ باہمی دل چسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت ہوئی، افغانستان پر بھی گفتگو کی گئی۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق روس اور پاکستان نے دونوں ممالک اور عوام کے باہمی فائدے کے لیے اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

روس کی پاکستان کو تیل کی فراہمی میں امریکا رکاوٹ ڈالے گا: روسی وزیر خارجہ

واضح رہے کہ ایک پریس کانفرنس میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس کی جانب سے پاکستان کو سستے تیل کی فراہمی میں امریکا رکاوٹ ڈالے گا، کیوں کہ اس سلسلے میں امریکا کی جانب سے چین، بھارت، ترکی اور مصر کو بھی دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا پاک روس توانائی ڈیل روکنے کی کوشش کرے گا، امریکا شرمناک اور غرور بھرے لہجے میں ہر ملک کو روس سے تجارت کرنے سے روکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں