پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

روس: مسافر طیارہ گر کر تباہ، 71 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 71 افراد سوار تھے، حکام نے تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی مسافر طیارہ ماسکو سے ارسک شہر کی طرف جارہا تھا کہ اچانک کنٹرول روم سے اُس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

روسی میڈیا کے مطابق نجی ائیرلائن کا طیارہ فلائٹ نمبر اے این 148 کا ریڈار سے 10 منٹ بعد ہی رابطہ منسوخ ہوگیا تھا جس کے بعد انتظامیہ کی پریشانی بڑھ گئی۔

انتظامیہ کو اطلاع ملی کہ ماسکو سے 80 میل دور علاقے میں کوئی جہاز گر کر تباہ ہوا، ریسکیو ادارے کے رضا کار جب جائے حادثہ پر پہنچے تو علم ہوا کہ یہ وہی مسافر طیارہ ہے جس کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

روسی حکومت کے وزیر برائے ہوا بازی کا کہنا ہے کہ طیارے کے تباہ ہونے کی کوئی بڑی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم ممکن ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث پائلٹ کو مشکلات پیش آئی ہوں۔ حکام خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ طیارے میں موجود تمام ہی مسافر ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو رضا کاروں کو طیارے کا ملبہ مل چکا تاہم ابھی مسافروں کی تلاش جاری ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں