بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

ٹرمپ کی بات کرنے کی خواہش، پیوٹن کا جواب سامنے آگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکہ کے 47 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ ان سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے روس کے شہر سوچی میں منعقدہ اجلاس میں گفتگو کی۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے دوران انکے برتاؤ نے متاثر کیا، وہ ایک بہادر شخصیت کے حامل ہیں۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اپنا صدارتی کارکردگی کا آخری دور گزار رہے ہیں اور کیا کچھ ہو سکتا ہے اس کے بارے میں کچھ نہیں پتہ، مگر انہوں نے روس کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے اور یوکرین بحران کے خاتمے میں معاونت کی خواہش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ کم از کم غور کرنے لائق ہے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس امریکی عوام کے ذریعے منتخب ہونے والے صدر کے ساتھ کام کرے گا اور واقعی ایسا ہی ہوگا۔

میں اس موقع کا استعمال کرنا چاہتا ہوں کہ انہیں امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دوں، اگر کوئی بھی رابطے کو جاری رکھنا چاہتا ہے تو ہم اس کی مخالفت نہیں کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بات کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ہاں میں اس کے لئے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے صدارتی انتخاب میں واضح اکثریت سے کامیابی کی ہے، جبکہ اب اُنہوں نے روسی صدر پیوٹن سے گفتگو کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد سے 70 عالمی رہنماؤں سے بات ہوئی ہے۔

میلانیا ٹرمپ کا الیکشن میں کامیابی کے بعد اہم بیان

اُنہوں نے کہا کہ ابھی تک روسی صدر سے بات نہیں کی لیکن ان سے بات کرنے کا ارادہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں