جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

روس نے یوکرین پر میزائل اور ڈرونز کی برسات کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں شدت آگئی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں کئی علاقوں کی بجلی بند ہو گئی ہے۔

روس نے 40 سے زائد میزائل اور 70 سے زائد ڈرونز کے ذریعے پاور اسٹیشنز کو نشانہ بنایا ہے۔ یوکرین کے صدر زیلنیکسی کا کہنا ہے کہ روسی حملے سے گیس کے بنیادی ڈھانچےکو بھی نقصان پہنچا ہے۔

- Advertisement -

امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے روس کیخلاف یوکرین کی مدد جاری ہے اور جرمنی نے یوکرین کو 62 ملین یورو کی لاگت کے 60 طیارہ شکن میزائل بھیجنےکا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی جرمنی نے یوکرین کےلیے اضافی 3.1 بلین ڈالر مالی امداد بھی دینےکا اعلان کیا ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ امریکا کی روسی تیل پر پابندیوں کے جواب میں کچھ بھی خارج ازامکان نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں