تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

طالبان کی عالمی کانفرنس: روس کا بڑا مطالبہ

روس نے افغانستان میں استحکام کے لیے طالبان کے اقدامات کو تسلیم کیا ہے تاہم اس بات پر تشویش کا اظہار ‏کیا ہے کہ افغان سرزمین پر دیگر دہشت گرد تنظمیں خطے کی استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو میں طالبان سمیت دیگر ممالک کی عالمی کانفرس شروع ہو گئی ہے، ‏‏15 اگست کو اقتدار میں آنے کے بعد طالبان حکام کے یہ اعلیٰ سطح مذاکرات ہیں۔

کانفرنس کا آغاز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے خطاب سے ہوا، انہوں نےکہا کہ افغانستان میں اب بھی ‏دہشت گردی کا خطرہ ہےافغانستان میں مخلوط حکومت کے قائم کا مطالبہ کرتے ہیں عالمی برادری کو افغانستان ‏میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

عالمی کانفرنس میں امریکا کی شرکت نہ کرنے پر روسی وزیرخارجہ نے افسوس کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں ‏پاکستان اور چین سمیت دس ممالک کے نمائندے شامل ہوئے۔
روسی وزیرخارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ انسانی بحران اور مزید مہاجرین کی ہجرت کو روکنے کے لیے ‏کابل کو ’’ موثر ‘‘ امداد فراہم کرے۔
یہ مذاکرات روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے گزشتہ ہفتے خبردار کرنے کے بعد ہو رہے ہیں، روسی صدر نے خبردار ‏کیا تھا کہ داعش کے جنگجو افغانستان میں جمع ہو رہے ہیں تاکہ روس کے ساتھ سابقہ سوویت جمہوریہ میں ‏اختلاف پھیلایا جا سکے۔

Comments

- Advertisement -