منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

سیٹلائٹ شکن ہتھیار؛ روس نے امریکا اور برطانیہ کے الزامات مسترد کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس نے امریکا اور برطانیہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلا میں سیٹلائٹ کو تباہ کرنے والے ہتھیار بھیجنے کے معاملہ پروپگینڈا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو حکومت نے امریکا اور برطانیہ کے الزامات کو رد کرتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

روس نے واضح کیا ہے کہ خلا میں اینٹی سیٹلائٹ ہتھیار بھیجنے کا الزام پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں۔

ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ روس خلا کو ملٹری سے پاک رکھنے اور کسی بھی قسم کے ہتھیاروں کی خلا میں بنیاد نہ رکھنے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

امریکی اسپیس کمانڈ نے الزام عائد کیا تھا کہ روس نے سیٹلائٹ کو تباہ کرنے والے ہتھیار خلا میں روانہ جو کہ امریکی نظام کے لیے حقیقی اور سنجیدہ نوعیت کے خطرہ ہے۔

برطانوی اسپیس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ ایئروائس مارشل ہاروی اسمتھ نے بھی الزام لگایا تھا کہ روس کے اس قسم کے اقدامات سے خلائی امن کے لیے خطرناک ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں