اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

روس اور یوکرین کے درمیان قطر کی ثالثی کام کر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے قطر کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے میں چھ بچے یوکرین کو واپس کر دیے۔

روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق قطر کی ثالثی میں روس نے یوکرین کی جنگ سے بےگھر ہونے والے چھ بچوں کو واپس کر دیا ہے۔

TASS نیوز ایجنسی نے بدھ کے روز ایک ویڈیو شائع کی جس میں قطر کے سفیر کو ماسکو میں قطر کے سفارت خانے میں بچوں سے مصافحہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ان لڑکوں کی عمریں 6 سے 17 سال کے درمیان ہیں جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

یوکرین کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا لیکن TASS نے کہا کہ اس تقریب میں روس کی کمشنر برائے بچوں کے حقوق ماریا لووا-بیلووا کی نمائندگی کرنے والے حکام نے بھی شرکت کی۔

کمشنر اور روسی صدر ولادیمیر پوتن اس وقت بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کو یوکرین سے بچوں کو "غیر قانونی طور پر ملک بدر” کرنے کے جرم میں مطلوب ہیں تاہم کریملن نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں