اشتہار

ہم پر پابندیاں لگانے سے سربیا مزید مشکل میں پڑجائے گا، روسی وزیر

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روس نے کہا ہے کہ اگر سربیا نے امریکہ کے کہنے پر ماسکو پر کسی قسم کی پابندیاں عائد کیں تو اس کا یہ اقدام سربیا کیلئے ہی مشکل کا باعث بنے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ بات روسی امور خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ سربیا کی جانب سے روس پر پابندیاں لگانے سے اس پر موجود امریکی دباؤ کم نہیں بلکہ اور مزید بڑھے گا۔

روسی ترجمان نے سوشل میڈیا پر سرب وزیر اقتصادیات رادا باستا کی طرف سے روس کے خلاف پابندیاں لگانے کی تجویز پر کہا کہ یہ سربیا کی ایک احمقانہ تجویز ہے، امریکہ سربیا پر زور دے رہا ہے ،سرب وزیر روس کے خلاف پابندیاں لگانے کا کہہ رہے ہیں جو کہ ان کے ملک پر امریکی دباؤ بڑھنے کی علامت نظر آتی ہے۔

- Advertisement -

زخا رووا نے کہا کہ روس ہمیشہ سے سربیا اور اس کی عوام کا خیرخواہ رہا ہے، اگر سربیا نے امریکہ کے کہنے پر ہم پر پابندیاں لگائیں تو یہ دباؤ کو کم کرنے کا نہیں بلکہ مزید اضافے کا باعث بنے گا۔

یاد رہے کہ سرب وزیر اقتصادیات رادے باستا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کے خلاف پابندیاں نہ لگانے کی سربیا بھاری قیمت چکا رہا ہے، سرب صدر الیکسینڈر ووچچ پر دباؤ کا اندازہ مجھے ہوچکا ہے لیکن ہم اس بارے میں خاموش بھی نہیں رہ سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں