ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

یوکرین جنگ کے باوجود روس نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے یوکرین جنگ کے باوجود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔

سیکورٹی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے روس کو ماہِ اپریل کے لیے صدارت دی گئی ہے۔ یوکرین کی شکایات کے باوجود امریکا نے کہا کہ وہ روس کو – جو کونسل کا مستقل رکن ہے کو صدارت سنبھالنے سے نہیں روک سکتا۔
کونسل کے دیگر مستقل ارکان برطانیہ، امریکہ، فرانس اور چین ہیں۔

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا کے مطابق اپریل کے مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی روس کی صدارت "عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ” ہے۔

- Advertisement -

ٹویٹر پر ایک بیان میں کولیبا نے روس کی "یو این ایس سی صدارت کو غیر قانونی” قرار دیا۔

آخری بار جب روس کے پاس صدارت تھی وہ فروری 2022 تھا اور اس نے یوکرین پر مکمل حملے کا آغاز کیا تھا۔ سیکورٹی کونسل کے 15 ارکان ہے اور ہر ایک مہینے بھر کے لیے کونسل کی صدارت سنبھالتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں