اشتہار

روس کا بیلاروس میں جوہری ہتھیار نصب کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

روس اور پڑوسی ملک بیلاروس میں جوہری ٹیکٹیکل ہتھیار نصب کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو اپنے پڑوسی ملک بیلاروس کی سرزمین پر جوہری ٹیکٹیکل ہتھیار نصب کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاو کے معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں ہو گی کیونکہ امریکا نے بھی یورپی اتحادیوں کی سرزمین پر ہتھیار نصب کیے ہیں۔

- Advertisement -

صدر پیوٹن کے مطابق یکم جولائی تک بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہرہ ہتھیاروں کی تنصیب کا ڈھانچا مکمل کرے گا تاہم اس کا کنٹرول بیلاروس کے پاس نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ روس پہلے ہی بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت والے 10 طیارے بھیج چکا ہے۔

روسی صدر کا کہنا ہے کہ بیلاروس کے صدر عرصے سے پولینڈ کے ساتھ واقع اپنے ملک کی سرحدی علاقے میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار نصب کرنے پر زور دے رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں