بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

روسی لڑکیاں بلند عمارت سے سیلفی لینے کی کوشش میں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس میں بلند عمارت سے سیلفی لینے کے شوق میں 2 طالبات ہلاک ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں 2 طالبات بلند عمارت سے سیلفی لینے کی کوشش میں گر کر ہلاک ہوگئیں، 14 سالہ اینی لیونا فیکٹری کی عمارت سے سیلفی لے رہی تھی جبکہ 13 سالہ پولینا کیوالیوا اپارٹمنٹ کی عمارت سے سیلفی لینے کی کوشش کررہی تھی۔

دونوں لڑکیاں آپس میں دوست تھیں جبکہ پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں لڑکیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

- Advertisement -

پولیس نے دونوں معاملات کی تحقیقات اور لڑکیوں کی موت کے بارے میں تمام ممکنہ پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: سیلفی کے جنون سے ہلاکتوں میں بھارت سب سے آگے نکل گیا

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں روس میں ایک نوجوان لڑکی میلینا نے اپنی پندرہویں سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے بلند عمارت سے سیلفی لینا چاہی جہاں اس کا پیر سلپ ہوا اور وہ گر گئی۔

رپورٹ کے مطابق میلینا کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق وہ کوما میں جاچکی ہے۔

سیلفی لینے کے دوران میلینا نے دو دوست بھی موجود تھے جو اسے بچانے کی کوشش کررہے تھے لیکن اسے بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

یاد رہے کہ اس طرح کے واقعات پہلے بھی رونما ہوچکے ہیں، خطرناک انداز میں‌ سیلفی لینے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں نوجوان لڑکے لڑکیاں اپنی قیمتی جانیں گنوا بیٹھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں