تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

روس نے امریکا کو واضح دھمکی دیدی

ماسکو : مشرق وسطیٰ میں جنگ کے سائے مزید گہرے ہونے لگے، روس نے شامی حکومت کے زیراہتمام علاقوں کے تحفظ کے لیے امریکا کو واضح دھمکی دیدی۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی اتحاد کے جہاز شامی حکومت کے زیرِ کنٹرول علاقوں کی طرف آئے تو روسی میزائل تیار ہونگے، روس کے ایس فور ہنڈرڈ اورایس تھری ہنڈرڈ ایئرڈیفنس سسٹم شام میں موجود ہے، جو روسی اور شامی افواج کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ میں ایسی خبریں گردش کررہی ہیں کہ واشنگٹن شام میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد شامی فوج کو نشانہ بنانے کا سوچ رہا ہے، روسی وزارت دفاع نے خبردار کیا کہ واشنگٹن ایسے کسی بھی قدم کے ممکنہ نتائج کا اچھی طرح جائزہ لے لے۔


مزید پڑھیں : امریکہ کا روس کیساتھ شام کے معاملےپرمذاکرات معطل کرنےکااعلان


یاد رہے کہ امریکہ نے شام کے معاملے پر روس کے ساتھ مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس جنگ بندی کے معاہدے کی شرائط کو پورا نہیں کرسکا۔


مزید پڑھیں : روس نے حلب پربمباری نہ روکی تو مذاکرات معطل کردیں گے،امریکا


اس سے قبل وزیرخارجہ جان کیری نے روسی وزیرِ خارجہ سرگے لارورف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، گفتگو میں شامی تنازعے کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور روس کو متنبہ کیا کہ روس نے شام کے شہر حلب پر بمباری نہ روکی تو روس کیساتھ شام کی صورتحال پر ہونے والے مذاکرات معطل کردیں گے۔

واضح رہے کہ جان کیری اور سرگئی لاروف کے درمیان 9 ستمبر کو شام میں متحارب فریقوں کے درمیان جنگ بندی کے لیے ایک سمجھوتا طے پایا تھا لیکن یہ جنگ بندی صرف سات روز تک ہی برقرار رہ سکی تھی، جس کے بعد سے شامی فوج کی کاروائیوں میں اب تک دو سو سے زائد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ نے شامی فوج کے ایک اڈے پر فضائی بمباری کی تھی، جس میں اسّی سے زائد شامی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، اس حملے کے تین روز بعد اقوام متحدہ کے ایک امدادی قافلے کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد امریکا نے روس اور شامی فوج پر اس حملے کا الزام عائد کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -