منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

دمشق:روسی فضائیہ کی شامی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری،45افرادجاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

دمشق: شامی دارالحکومت دمشق کےعلاقے میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں پینتالیس افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مشرقی دمشق کے علاقے میں بمباری کے نتیجے میں مرنے والوں میں دس بچے اور چار خواتین بھی شامل ہیں، مذکورہ علاقہ باغیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

بمباری کی زد میں آکر ایک اسکول تباہ جبکہ اسکول کا پرنسپل جاں بحق ہوگیا۔

- Advertisement -

بمباری کے وقت روسی اور شامی حکومت کے جنگی جہاز علاقے میں کارروائی کررہے تھے، اس سے قبل بھی بمباری کی زد میں آکر سیکڑوں شامی شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں