تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

روسی اور امریکی طیارے آمنے سامنے آ گئے

روس کے جنگی طیاروں نے فضائی حدود میں دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے امریکی لڑاکا ‏طیاروں کا راستہ روک کر انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

روس کے نیشنل ڈیفنس مینجمنٹ سینٹر کے مطابق بحیرہ اسود پر دو امریکی طیاروں نے فضائی ‏حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تو فضائیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امریکی طیاروں کو ‏آگے بڑھنے سے روک دیا۔

مرکز کا کہنا ہے کہ جنوبی فوجی ڈسٹرکٹ کے روسی فضائی کنٹرول سسٹم کو 11 جولائی کو بحیرہ ‏اسود کے قریب دو اہداف کی اطلاع ملی جس پر فوری ردعمل کے لیے دو طیاروں کو بھیجا گیا۔

روسی لڑاکا طیاروں نے فضا میں محفوظ فاصلے سے اہداف کے قریب پہنچ کر انہیں آگے بڑھنے ‏سے روک دیا اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں امریکی طیارے واپس لوٹ گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ فضا میں روسی اور امریکی لڑاکا طیاروں کا آمنا سامنا ہوا ‏تاہم کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا نہیں ہوئی اور امریکی طیاروں کے واپس لوٹنے پر روسی طیارے ‏واپس بحفاظت لینڈ کر گئے۔

Comments

- Advertisement -