پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

یوکرین کی توانائی تنصیبات پر روسی حملے، لاکھوں شہری بجلی سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

کیف: یوکرین کی بندگاہ پر روس کی جانب سے کیے گئے حالیہ حملے میں توانائی کی تنصیبات تباہ ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی توانائی تنصیبات تباہ ہونے سے کم از کم 15 لاکھ شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔

روس نے اوڈیسہ میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی ساختہ ڈرون استعمال کیے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے وڈیو خطاب میں بتایا کہ اوڈیسہ میں صورتِ حال بہت مشکل ہے، بدقسمتی سے بجلی بحال کرنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے، گھنٹے نہیں بلکہ چند دن لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: روس ایران کو جنگی ہتھیار فراہم کررہا ہے، امریکا کا انکشاف

خیال رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کئی ماہ سے جنگ جاری ہے۔ عالمی برادری نے یوکرین پر روسی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ کئی مغربی ممالک اور امریکا یوکرین کی مدد کر رہے ہیں۔

کچھ روز قبل یوکرین نے روس کے شہر کرسک میں واقع فوجی ہوائی اہدے کے پیٹرول ڈپو پر ڈرون حملہ کر کے تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک ہوئے۔

دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ برقرار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں