جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

روسی بمبار طیاروں کی سمندر کے اوپر طویل پرواز

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روس کے دو بمبار طیاروں نے سمندر کے اوپر مسلسل 14 گھنٹے کی طویل پرواز باآسانی مکمل کرلی۔ ایرو اسپیس فورس کے دو پائلٹوں نے ٹی یو 160طیاروں کے ساتھ لمبا فاصلہ طے کیا۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ دو روسی ٹی یو160اسٹریٹجک بمبار طیاروں نے آرکٹیک اوقیانوس، بحرینہ بحیرہ اور شیع بحیرہ کے غیر جانبدار پانیوں پر 14 گھنٹے طویل پرواز مکمل کی ہے۔

ترجمان روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ اس طویل پرواز کے دوران اس طیارے کے عملے نے انفلائٹ ریفیوئلنگ کی بھی تربیت حاصل کی تھی۔

- Advertisement -

اطلاعات کے مطابق یہ روسی لانگ رینج ایوی ایشن پائلٹ آرکٹک ، شمالی اٹلانٹک ، بلیک اینڈ کیسپین سمندروں کے ساتھ ساتھ بحر الکاہل کے سمندروں کے غیر جانبدار پانیوں پر باقاعدہ پروازیں کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں : روسی طیاروں نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں روس کے دو طیاروں نے مسلسل 25گھنٹے طویل ترین پرواز کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ ایرو اسپیس فورس کے دو پائلٹوں نے ٹی یو 160طیاروں کے ساتھ20ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں