بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

روسی وزیر نے پیوٹن کا خصوصی پیغام وزیراعظم کو پہنچا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

روسی وزیر توانائی نے وزیراعظم شہبازشریف کو صدر پیوٹن کا خصوصی پیغام پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے روس کے وزیر توانائی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور روس کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

روسی وزیر نے وزیراعظم کو صدر پیوٹن کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ صدر پیوٹن نے پاکستان کو جنوبی ایشیا اور عالم اسلام میں روس کا اہم پارٹنر قرار دیا۔

ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی ترقی کیلئےتوانائی کےشعبےکی اہمیت پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں تیل وگیس کی فراہمی پرتبادلہ خیال کیاگیا جب کہ گیس پائپ لائنز سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پاکستان اور روس کے درمیان وزرا کی سطح پر مذاکرات کل ہوں گے۔ مذاکرات کے آخری روز پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر پر بات ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں گیس کی ٹرانسپورٹیشن کے معاملے پر بھی بات چیت ہو گی۔ مذاکرات میں تیل اور تیل کی مصنوعات کی پاکستان کو درآمد پر مذاکرات ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں