تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

برطانیہ: اعصابی گیس حملے کے شکار سابق روسی جاسوس کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

لندن: برطانیہ میں اعصابی گیس حملے کا شکار ہونے والے سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپل کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیلسبری ڈسٹرکٹ اسپتال کی چیف ایگزیکٹو کارا چارلس نے کہا ہے کہ یہ بہت ہی اچھی خبر ہے کہ سرگئی اسکریپل صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردئیے گئے ہیں۔

نرسنگ ڈائریکٹر لورنا ولکنسن کا کہنا ہے کہ اعصابی گیس حملے کا شکار سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپل اور ان کی بیٹی کا علاج کرنا ہمارے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم مرحلہ ہے کہ وہ تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں اور اب ان کو اسپتال سے دوسرے مقام پر منتقل کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: برطانیہ: اعصابی گیس حملے کا شکار سابق روسی جاسوس کی بیٹی اسپتال سے گھر منتقل

واضح رہے کہ اعصابی گیس حملے کا شکار ہونے والی سرگئی اسکریپل کی بیٹی یولیا اسکریپل کو گزشتہ ماہ صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا تھا۔

خیال رہے کہ سابق روسی ایجنٹ اور ان کی بیٹی کو تین ماہ قبل زہریلی گیس کے ذریعے برطانیہ میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جہاں دونوں کی حالت بے حد نازک تھی۔

یاد رہے کہ زہریلی گیس کے واقعے کے بعد روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا چلا گیا تھا، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا تھا، جبکہ امریکا سمیت کئی یورپی ممالک نے روس کے کئی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -