ٹرانزٹ معاہدہ ختم ہونے پر یوکرین کے راستے یورپ کو روسی گیس کی سپلائی روک دی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان 5 سالہ گیس ٹرانزٹ ڈیل آج ختم ہو گئی ہے اور یوکرین نے روس کیساتھ جنگ کے دوران معاہدے میں توسیع سے انکار کر دیا تھا۔
یوکرینی وزیرتوانائی نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے روسی گیس کی ترسیل روک دی ہے جب کہ یورپ نے پہلے ہی روسی گیس کو ترک کرنےکافیصلہ کر لی اہے۔
یوکرین نے خبردار کیا تھا کہ وہ روس کے ساتھ جاری فوجی تنازع کے درمیان پانچ سالہ ٹرانزٹ معاہدے کی تجدید نہیں کرے گا۔
روس کے توانائی کے بڑے ادارے Gazprom نے کہا کہ یورپ کو گیس کی برآمدات ماسکو کے وقت کے مطابق صبح 8 بجے (05:00 GMT) سے روک دی گئی ہیں کیونکہ ٹرانزٹ ڈیل ختم ہو گئی تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان معاہدوں کی تجدید سے یوکرین کی جانب سے بار بار اور واضح طور پر انکار کرنے کی وجہ سے، گیز پروم یکم جنوری 2025 سے یوکرین کی سرزمین کے ذریعے ٹرانزٹ کے لیے گیس کی فراہمی کی تکنیکی اور قانونی صلاحیت سے محروم تھا۔