اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی سفیر نے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان وسیع فوجی تعاون کی بدولت خطے کی سیکیورٹی پرمثبت اثرات ہوں گے.
پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتَ عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے روسی سفیر کی جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں پاک روس فوجی تعاون کوفروغ دینے پربات چیت ہوئی.
روسی سفیر نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی، انہوں کہا کہ ہم خطے سے دہشت گردی کی لعنت کو نکالنے کے خواہش مند ہیں، اس سلسلے میں ہمیں پاکستان کا تعاون درکار ہے، کیونکہ پاکستان کی افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ کے میدان میں کامیابی کے ساتھ اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
یہاں پڑھیں:روس کا فوجی دستہ مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچ گیا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روسی سفیر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان وسیع فوجی تعاون کی بدولت خطے کی سیکیورٹی پرمثبت اثرات ہوں گے.
اس موقع پر روسی سفیر کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اہم خدمات سرانجام دے رہا ہے.
یہاں پڑھیں:پاکستان اور روس کی افواج کا شمار دنیا کی بہترین فوجوں میں ہوتا ہے، راحیل شریف
یاد رہے گذشتہ سال سابق آرمی چیف راحیل شریف نے کہا تھا کہ روسی فوج کا شمار دنیا میں بہترین افواج تاہم پاکستان آرمی کو بھی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے کا تجربہ حاصل ہے.