تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

روسی صدر کی شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

روس کے صدر ولادی پیوٹن نے شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے میاں شہبازشریف کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجتے ہوئے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ امید ہے شہبازشریف روس پاکستان تعلقات کوفروغ دیں گے امید ہے دہشت گردی سے نمٹنے اور افغان تصفیے میں تعاون کو فروغ دیں گے۔

شہباز شریف نے پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، مختلف ممالک کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں، چین نے بھی انھیں مبارک باد دی ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان سے اپنی روایتی دوستی جاری رکھنا چاہتا ہے، اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پُر عزم ہے۔

گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اور استحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجز اور لوگوں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

Comments

- Advertisement -