تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

روسی صدر کی بھارت کی ‘آزاد پالیسی’ کی تعریف

ماسکو:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارتی وزیراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دئیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماسکو میں ولدائی ڈسکشن کلب کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے بھارتی وزیراعظم مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مودی ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو ایک آزاد خارجہ پالیسی کو نافذ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور سچے محب وطن ہیں، وہ اپنے لوگوں کے مفادات کا تحفظ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ مودی آئس بریکر ہیں، کئی ممالک نے بھارت پر بہت سے پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کی لیکن ان سب کے باوجود مودی نے بھارت پر پابندیاں لگانے کی تمام کوششوں کا ناکام بنایا۔

پیوٹن نے بھارتی وزیراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا کہ مودی بھارت کا مستقبل روشن ہے جس نے ترقی کے میدان میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے، انہوں نے
روس بھارت کے پرانے تعلقات کا بھی ذکر کیا،جس کا سوشل میڈیا پر چرچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی غذائی بحران کی تمام ذمہ داری مغرب پر عائد ہوتی ہے، روسی صدر

ولدائی ڈسکشن کلب سے خطاب میں روسی صدر نے ڈرٹی بموں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین اپنے فوجیوں کے خلاف ایسے ہتھیار استعمال کرنے کی تیاریاں کررہاتھا۔

روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ دنیا دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد اب شاید سب سے خطرناک دہائی میں داخل ہونے جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی معاملات میں مغربی تسلط ختم ہورہا ہے، روس اب نہ صرف مغرب کو چیلنج کررہا ہے بلکہ اپنے وجود کو برقرار رکھنے کے لئے جنگ کررہا ہے۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ ہم نے تو انہیں دورے کی دعوت دے دی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد دورہ کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -