پیر, جون 17, 2024
اشتہار

روسی صدر پوتن نے غیرملکی ورکرز کے لیے بڑا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

روس میں کام کرنے والے غیرملکی ورکرز کو سہولت فراہم کرنے کے لیے صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے بڑا اعلان سامنے آیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر نے ازبکستان کے مزدوروں کو مزید سہولیات دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ازبک ہم منصب شوکت مرزیوئیف کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا۔

پوتن نے کہا کہ روس ازبکستان سے کام کی تلاش میں آنے والے ورکرز کو اچھے حالات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ کام کرنے والے ازبک شہریوں کو اچھے حالات اور سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے روسی حکام ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔ ر ہم مائیگریشن ڈوزیئر کے تمام اہم مسائل پر ازبک حکام کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔

ولادیمیر پوتن کے مطابق ازبکستان سے تعلق رکھنے والے 10 لاکھ سے زائد شہری روس میں مقیم ہیں جو زیادہ تر تعمیرات، ہاؤسنگ، کمیونل سروسز، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

روسی سربراہ مملکت کا کہنا تھا کہ روسی معیشت کی ترقی میں ازبک شہریوں کے کردار کو سراہتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ان کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی رقم ازبکستان کی معیشت کے لیے، ملک کے مختلف علاقوں میں رہنے والے خاندانوں کے لیے ایک سنجیدہ مدد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں