اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

روسی صدر پیوٹن کا یوکرین پر حملے نہ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایسٹر کے احترام میں یوکرین پر حملے نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، عارضی جنگ بندی کی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق عیسائیوں کے مذہبی تہوار کے پیش نظر روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ 21 اپریل تک روس یوکرین پر حملے نہیں کرےگا، انسانی بنیاد پر عارضی جنگ بندی کی تاکہ لوگ ایسٹرکی خوشیاں مناسکیں۔

پیوٹن نے کہا کہ مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا ہمیشہ مثبت جواب دیا، یوکرین تنازع کے خاتمے کیلئے امریکا، چین کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں۔

ٹرمپ روس یوکرین جنگ کے پاگل پن کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

گزشتہ مہینے روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی تھی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان طویل وقفے کے بعد ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف ڈین اسکاوینو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اطلاع دی تھی کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان روس یوکرین جنگ پر بات چیت ہوءی ہے۔

نائب چیف آف اسٹاف ڈین اسکاوینو کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی سے متعلق ٹیلیفونک بات چیت جاری ہے، ہم پُرامید ہیں کہ یوکرینی صدر شکوک و شبہات کے باوجود امن معاہدہ کرینگے۔

ایسٹر پر پوپ فرانسس کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں