ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

روسی صدر پیوٹن کی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہباز شریف کو پاکستان کا دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

روسی صدر نے اپنے پیغام میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ اس سے قبل وہ سابق وزیراعظم عمران کیخلاف کامیاب تحریک عدم اعتماد کے بعد ان ہاؤس تبدیلی کے ذریعے 10 اپریل 2022 کو وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور تقریباً 16 ماہ تک اس عہدے پر فائز رہے تھے۔

شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر ترجمان محکمہ خارجہ امریکا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز رکھے گا۔

اس کے علاوہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم، فلسطینی صدر محمود عباس اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں