اشتہار

پیوٹن کا بڑا اعزاز، طویل حکمرانی میں جوزف اسٹالن کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کی دو سو سال کی تاریخ میں طویل حکمرانی میں جوزف اسٹالن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیوٹن روس کی دو سو سال کی تاریخ میں طویل حکمرانی میں جوزف اسٹالن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے صدارتی الیکشن جیت کر پانچویں بار روس کے صدر منتخب ہوگئے۔

روس میں انتخابات کے دوران ووٹنگ کی شرح 67 فیصد رہی، 88 فیصد ووٹ لے کر ولادیمیر پیوٹن روس کی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے رہنما بن گئے۔

- Advertisement -

انتخابات کے سلسلے میں سب سے زیادہ چیچینا میں 96 فیصد ووٹنگ ہوئی، 71برس کے ولادیمیر پیوٹن کے جی بی کے سابق لیفٹیننٹ کرنل ہیں 1999 میں برسر اقتدار آئے اور مزید چھ برس اقتدار میں رہیں گے۔

پیوٹن صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب

پانچویں بار صدر منتخب ہونے کے بعد ماسکو میں نیوز کانفرنس میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین میں مغربی افواج کی موجودگی دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں دھکیل سکتی ہے۔

فرانس کے ساتھ تعلقات پر انہوں نے کہا ابھی کچھ ختم نہیں ہوا ہے، فرانس کو پرامن طریقے سے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں