منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

روسی صدر کا ٹرمپ کو حلف اٹھانے سے پہلے اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دوسری بار امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو اہم پیغام دیا ہے۔

پیوٹن نے امریکی صدرٹرمپ کو حلف اٹھانے سے پہلے مبارکباد دیتے ہوئے پیغام دیا کہ یوکرین سمیت جوہری ہتھیاروں پربات چیت کے لیے تیار ہیں ہم نےکبھی بھی بات کرنے سے انکار نہیں کیا امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کےلیے ہمیشہ تیار رہے ہیں۔

نو منتخب امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے روسی صدر کے ساتھ ملاقات کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر بڑے پیمانے پر فوجی حملے کے بعد امریکا کیوو کو اربوں ڈالر کی امداد فراہم کرچکا ہے۔

دریں اثنا یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی بھی امریکی حمایت کے بغیر جنگ ہارنے کا اعتراف کرچکے ہیں۔

کریملن کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پیشگی شرائط کے بغیر نو منتخب امریکی صدر سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

ترجمان کریملن کے مطابق ڈمٹری پیشکوو کا کہنا ہے کہ صدرپیوٹن نو منتخب امریکی صدر کے ساتھ رابطے کیلئے تیار ہیں، وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت بین الاقوامی رہنماؤں سے رابطے کیلئے تیار ہیں۔

چینی صدر

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدرشی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دنیا کو امن دینے پر گفتگو کی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر کے ساتھ ٹیلی فون کال پر اچھی گفتگو ہوئی ہے دنیا کو پُرامن بنائیں گے توقع ہےہم مل کربہت سےمسائل حل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور چین مستقبل میں مختلف مسائل کو حل کرنےکیلئے مل کر کام کریں گے چینی صدر اور میں دنیا کو مزید پرامن اور محفوظ بنانےکیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔

جمعہ کو یہ کال ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی سے تین دن پہلے سامنے آئی ہے جنہوں نے چینی درآمدات پر 60 فیصد تک کے بھاری محصولات عائد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں