روس کا 50 سال بعد چاند کی جانب بھیجا جانے والا خلائی مشن ناکام ہوگیا اور لون 25 نامی یہ خلائی گاڑی چاند سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی ہے۔
روس جس نے لگ بھگ نصف صدی کے بعد رواں ماہ 11 اگست کو چاند کی جانب اپنا خلائی مشن لونا 25 روانہ کیا تھا اور طے شدہ پروگرام کے تحت پیر کے روز چاند پر اترنا تھا تاہم غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ خلائی مشین چاند سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی ہے۔
روسی ماہرین نے بھی لون 25 خلائی مشن کے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
چار ٹانگوں والی اس گاڑی کا وزن 800 کلو تھا جس کو چاند کے جنوبی حصے میں اترے گی۔ اس مشن کا بنیادی کام سافٹ لینڈنگ کی ٹیکنالوجیز کو جانچنا اور اندرونی ساخت کا مطالعہ کرنا نیز پانی سمیت وسائل کی تلاش کرنا تھا۔
رپورٹ کے مطابق روسی خلائی مشن کو گزشتہ رات سے ہی ایمرجنسی کا سامنا تھا اور قمری جہاز کو پری لینڈنگ کے مدار میں داخل ہونے میں دشواری پیش آئی تھی۔
چاند پر اترنے سے قبل روسی خلائی مشن ناکامی کے دہانے پر، جہاز کھونے کا خدشہ
روسی خلائی ایجنسی کا کہنا تھا کہ لونا 25 پر غیر معمولی صورت حال کی اطلاعات ہیں، چاند کی سطح پر اُترنے سے پہلے ایمرجنسی صورت حال کا پتا چلا، ماہرین کا کہنا ہے ایمرجنسی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔