تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

روس میں خاتون رپورٹر براہ راست انٹرویو کے دوران بے ہوش ہوگئی

ماسکو: روس میں خاتون رپورٹر براہ راست انٹرویو کے دوران بے ہوش ہوگئی، چینل نے فوری طور پر براہ راست ویڈیو ختم کردی۔

غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق روس کے نجی ٹی وی چینل سے وابستہ ڈاریا کوزلووا تقریب کے دوران پیشہ وارانہ امور انجام دے رہی تھیں کہ اس دوران ان کی حالت اچانک غیر ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگئیں۔

ڈاریا کا روسی وزیر صنعت و تجارت ڈینس مینٹورو سے سوال و جواب کا سلسلہ جاری تھا جو ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جارہا تھا ایک غیر معمولی صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب کھڑے کھڑے خاتون رپورٹر چپ ہوگئیں۔

کیمروں کے سامنے کھڑے وزیر اگلے سوال کا انتظار کرنے لگے تاہم صحافی کی جانب سے کوئی سوال نہ آیا اور اچانک رپورٹر کی حالت غیر ہونے کی وجہ سے اپنے قدموں پر کھڑے ہونے کی سکت کھو بیٹھیں اور پیچھے کی طرف گرنے لگیں۔

وزیر نے فوری طور پر آگے بڑھتے ہوئے خاتون رپورٹر کو سنبھالا تاہم اگلے ہی لمحے رپورٹر بے ہوش کر گرنے لگی تو وزیر نے انہیں زمین پر گرنے سے بچالیا جس پر چینل نے فوری طور پر براہ راست ویڈیو ختم کردی۔

ویڈیو دیکھیں

Comments

- Advertisement -