تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکا کا روس کی 22 ڈیفنس کمپنیوں پر پابندی کا اعلان

واشنگٹن : امریکا نے روس کی 22 ڈیفنس کمپنیوں پر پابندی لگا دی، جس میں روسی فوج کیلئے لڑاکا طیارے،جنگی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روس کو معاشی طور پر کمزور کرنے کیلیے مغرب کا گھیرا تنگ ہوگیا ، امریکا نے روس کی 22 ڈیفنس کمپنیوں پر پابندی لگا دی۔

روسی فوج کیلئے لڑاکا طیارے، جنگی گاڑیاں،الیکٹرانک وارفیئر نظام میزائل اور ڈرونز تیار کرنے والی کمپنیاں پابندی کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب امریکا کی جانب سے بیلاروس پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئیں ہیں، پابندی ٹیکنالوجی،سافٹ ویئرزکی روس منتقلی روکنے کے لیے لگائی گئی۔

ادھر نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں یوکرین پر روسی حملے کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

جنرل اسمبلی کے 193 ارکان میں سے141 نے روس کے خلاف قرار داد کی حمایت کی، قرار داد میں یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی مذمت ، روس سے جنگ بندی اور افواج کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ: امریکا کیا کرنے جارہا ہے؟

پانچ رکن ممالک نے روس کے خلاف قرار داد کی مخالفت کی، جبکہ چین سمیت پینتیس ممالک اجلاس سے غیر حاضر رہے، روس، بیلاروس، ایریٹریا، شام اور شمالی کوریا قرارداد کے خلاف ووٹ دینے والے ممالک میں شامل تھے۔

پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کےچارٹر کےبنیادی اصولوں کا پابندہے،پاکستان کو حالیہ واقعات پر گہری تشویش ہے،وزیراعظم عمران خان نےحالیہ واقعات پرافسوس کااظہار کیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے سلامتی کونسل میں روس کی مستقل رکنیت ختم کرنے کے طریقوں پر غور شروع کردیا ہے جبکہ یوکرین کا مطالبہ ہے کہ روس کی رکنیت کوچیلنج کیاجاسکتاہے۔

Comments

- Advertisement -