بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

پاک بھارت کشیدگی پر روس کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مذاکرات کرنے کی اپیل کی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روس اختلافات کے پُرامن حل کےلیے تعمیری مذاکرات پرزور دیتا ہے۔

پاکستانی سفیر محمدخالد جمالی اور روسی نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی جس میں روس پاکستان تعلقات اور موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اہم نکتہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل ترین مسائل بھی معنی خیز اور مثبت بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں۔

بر صغیر کے دو پڑوسی ممالک کے درمیان جاری کشیدگی پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا ’’ہم کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان اور بھارت کے لیے قابل قبول کسی بھی اقدام کی حمایت کریں گے۔‘‘

انھوں نے کہا ’’ہر اس اقدام کی حمایت کریں گے جس سے پاک بھارت تناؤ میں کمی آئے، اور بات چیت دوبارہ شروع ہو، مشکل ترین مسائل بھی معنی خیز اور مثبت بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں۔‘‘

پاک بھارت کشیدگی پر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے رہنماؤں کو جانتا ہوں دونوں ممالک کشیدگی ختم کریں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کریں گے تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت اپنے تعلقات خود جانتے ہیں، دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے جو بدترین ہے لیکن یہ ہمیشہ رہی ہے۔

ترک صدر اردوان

ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان بھارت کے درمیان کشیدگی میں جلد ازجلد کمی دیکھنا چاہتے ہیں اور زور دیتے ہیں کہ ہم خطے میں نئے تنازعات نہیں چاہتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں