اشتہار

روس نے عالمی فوجداری عدالت کو دھمکی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر روس نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے ججز کو دھمکی دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیو نے آئی سی سی کو خبردار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔

دمتری میدویدیو نے کہا کہ وارنٹ کے جواب میں روس نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں آئی سی سی کی عمارت کو ہائپر سونک میزائل سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری پر روس کا ردعمل آگیا

سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین نے مزید کہا کہ ہر کوئی خدا اور میزائل کے نیچے چلتا ہے، دی ہیگ میں آئی سی سی کی عمارت کو روسی جہاز کے ذریعے ہائپر سونک میزائل سے نشانہ بنانا بالکل ممکن ہے۔

’بدقسمتی سے اس عمارت کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ یہ ایک ناکارہ بین الاقوامی ادارہ ہے نا کہ کسی نیٹو ملک کی آبادی نہیں۔ اس لیے وہ جنگ شروع نہیں کریں گے کیونکہ وہ ڈرتے ہیں۔‘

آئی سی سی کے ججز کو مخاطب کرتے ہوئے دمتری میدویدیو نے کہا ’آپ لوگ آسمان کی طرف غور سے دیکھتے رہیں۔‘

یاد رہے کہ یوکرین میں جنگی جرائم کے الزام میں آئی سی سی نے ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں