ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

وہ ملک جہاں ہڑتالی ڈاکٹروں کے بدلے فوجی ڈاکٹرز تعینات ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی کوریا نے ڈاکٹروں کی ہڑتال سے متاثرہ اسپتالوں میں فوجی کمک تعینات کر دی۔

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ فوجی معالجین اور ڈاکٹروں کو صحت عامہ کے مراکز سے لے کر ایسے اسپتالوں میں تعینات کر رہا ہے جو حکومتی اصلاحات کے منصوبوں پر ٹرینی ڈاکٹروں کے ایک ہفتے کے طویل واک آؤٹ سے متاثر ہوئے ہیں۔

وزیر صحت چو کیو ہونگ نے ایک میٹنگ میں کہا کہ تقریباً 20 فوجی سرجنوں کے ساتھ 138 پبلک ہیلتھ ڈاکٹروں کو مختلف اسپتالوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

یہ عملہ چار ہفتوں کے لیے متعلقہ مراکز پر ذمہ داریاں نبھائے گا۔

جنوبی کوریا میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی، آپریشنز ملتوی

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اب تک جتنے فوجی ڈاکٹروں کو مدد کے لیے بلایا گیا ہے وہ تقریباً 2,400 فوجی ڈاکٹروں کا صرف ایک چھوٹا حصہ ہیں۔

سیول کی سیکنڈ نائب وزیر صحت پارک من سو کا کہنا ہے کہ 8800 سے زیادہ جونیئر ڈاکٹرز اور 71 فیصد ٹرینی افرادی قوت نے استعفیٰ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں استعفوں کے باعث میڈیکل اسکولوں میں داخلوں میں تیزی سے اضافہ کرنے کے حکومتی منصوبوں کے خلاف بڑھتے ہوئے احتجاج کا حصہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں