جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

جنوبی افریقا نے بھارت سے حساب برابر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقا نے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز برابر کر دی۔

جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز کپتان ڈین ایلگر نے 96 رنز کی ناقابل شکست ‏اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔

میچ کے ہیرو ایلگر نے بھارتی گیند بازوں کے سامنے جم کر بلے بازی کی اور 240 کے تعاقب میں چٹان کی طرح ‏کھڑے رہے۔

Image

پروٹیز نےبھارت کا 240 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ وین ڈر ڈوسن 40، مارکرم 31 اور پیٹرسن 28 ‏بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے محمدشامی، شاردل ٹھاکر اور ایشون نے 1،1وکٹ حاصل کی۔ 3میچوں پرمشتمل سیریز1-1 ‏سے برابر ہو گئی ہے اور سیریزکا حتمی معرکہ11جنوری سے کیپ ٹاؤن میں ہونے والے مقابلے میں ہو گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں