پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

جنوبی افریقہ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: راجکوٹ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو اٹھارہ رنز سے شکست دے دی ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اوراوپنرڈی کک نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو تین رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈو پلیسی نے ساٹھ رنز اسکورکئے۔

مقررہ اوورز میں بھارتی ٹیم نے مہمان سائیڈ کو سات وکٹ کے نقصان پر دوسو ستر رنز تک محدود کردیا، بھارت کی جانب سے مہت شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بھارتی بلے بازوں نے تیزی سے رنز میں اضافہ کیا۔ روہت شرما پینسٹھ، کپتانی دھونی سینتالیس اور کوہلی نے ستتر رنز بنائے۔ اکشر پٹیل اور ہربھجن سنگھ نے آخری اوورز میں بھارت کو جتوانے کی کوشش جاری رکھی لیکن اٹھارہ رنز سے ناکامی کا سامنا کرناپڑا۔

مورنی مورکل نے39 رنز دے کرچاروکٹیں حاصل کیں اور پلئیر آف دی میچ قرار پائے۔

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلی جانے والی اس سیریز کا چوتھا میچ بائیس اکتوبر کو چنائی میں منعقد ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں