پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

جنوبی افریقا کی ورلڈکپ میں‌ پہلی کامیابی، افغانستان کی ایک اور شکست

اشتہار

حیرت انگیز

کارڈف: جنوبی افریقا کی ٹیم نے افغانستان کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈکپ 2019 کی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کا اکیسواں اور آج کا دوسرا میچ کارڈف میں جنوبی افریقا اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں (افریقی کپتان) نے ٹاس جیت کر  افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

افغانستان کی ٹیم نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دیا جسے افریقی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کیا اور اپنی کامیابی کا کھاتہ کھولا۔

افغان ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز  حضرت اللہ زئی زئی اور نور اللہ زردان نے کیا، افغان ٹیم کا پہلا کھلاڑی چالیس کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوا جس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹک سکا۔

مزید پڑھیں: فنچ کی 153 رنز کی شاندار اننگز، آسٹریلیا کے ہاتھوں سری لنکا کو باآسانی شکست

افغان ٹیم کے صرف تین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے جبکہ تین کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی ٹیم 34.1 اوور میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،  راشد خان 35 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ عمران طاہر چار اور مورس تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں باؤلر رہے۔

افغان ٹیم کی جانب سے دیے گئے 126 رنز ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ہاشم آملہ اور ڈی کوک میدان میں آئے، دونوں بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شارٹس کھیلے۔

ڈی کوک 22.5 ویں اوور میں 104 کے مجموعی جبکہ 68 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، آملہ اور نئے آنے والے بلے باز نے سکون کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کروایا۔ گلبدین نبی واحد وکٹ حاصل کرسکے۔ قبل ازیں آسٹریلیا اور سری لنکا کے مابین ہونے والے میچ میں کینگروز الیون نے مخالف ٹیم پر لنکا ڈھاتے ہوئے اُسے 88 رنز سے شکست دے دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں