بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

محمد سراج کی ’انگلش‘ سن کر بمراہ حیران، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج کی انگلش نے جسپریت بمراہ کو حیران کردیا۔

کیپ ٹاؤن میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دی، محمد سراج کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

پروٹیز اپنی پہلی اننگز میں محض 55 پر ڈھیر ہوگئے تھے۔ اس اننگز میں محمد سراج نے 15 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بعد ازاں اپنی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 153 پر آل آؤٹ ہوئی تھی جبکہ اس کی چھ وکٹیں بغیر کسی اسکور کے 153 کے اسکور پر ہی گری تھیں جو کہ تاریخ میں پہلی بار ہوا تھا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکی اور 176 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ مشکل بیٹنگ کنڈیشنز میں ایڈن مارکرم نے عمدہ سنچری اسکور کی۔ جسپریت بمراہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 61 رنز کے عوض 6 وکٹیں اپنے نام کیں۔

دوسری اننگز میں بھارت کو جیت کےلیے صرف 79 رنز کا آسان ہدف ملا جو اس نے 12 ویں اوور میں تین وکٹیں کے نقصان پر حاصل کرلیا

تاہم مین آف دی میچ کے دوران محمد سراج کو گفتگو کے لیے بلایا گیا تو جسپریت بمراہ بطور ٹرانسلیٹر آئے لیکن وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ سراج انگلش بول رہے تھے۔

محمد سراج کو یوں انگلش بولتا دیکھ کر بمراہ نے ان کی طرف دیکھا اور دونوں مسکرانے لگ گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں