جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

میرا ماں کا کردار بھی ہیرو، ہیروئن سے کم نہیں ہوتا، صبا فیصل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ میرا ماں کا کردار بھی ہیرو، ہیروئن کے برابر ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں اداکارہ صبا فیصل نے شرکت کی اور اس دوران انہوں نے مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک یہ نہیں کہا کہ پہلے بہت اچھا کام ہورہا تھا اور اب اداکاری یا ڈراموں کا معیار گر گیا ہے۔

صبا فیصل نے کہا کہ اب بھی بہت اچھے ڈرامے بن رہے ہیں اور مضبوط کردار اور کہانیاں لکھی جارہی ہیں، میں ڈرامے میں اپنے کردار چن کرلیتی ہوں، میرا ڈرامے میں کردار ماں کا ہوتا ہے مگر وہ بھی ہیرو، ہیروئن کی طرح اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے کرداروں سے پوری طرح سے مطمئن ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں