تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

صبا فیصل کا بیٹے اور بہو سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل سے بہو اور بیٹے سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بیٹے سلمان فیصل کی اہلیہ اور بہو نیہا سے تعلق ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ سلمان فیصل اور نیہا کی علیحدگی ہوچکی ہے جس کی اداکار نے تردید کردی تھی تاہم اب صبا فیصل نے ہی بیٹے اور بہو سے لاتعلقی ظاہر کردی ہے۔

انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ ’کبھی نجی معاملات پر تذکرہ نہیں کرتی لیکن اب مجبور ہوگئی ہوں لوگ مجھے نیہا کی پوسٹس پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

صبا فیصل نے کہا کہ ’سوشل میڈیا پیجز نے نیہا کی پوسٹس شیئر کیں لیکن میں اور بیٹی سعدیہ فیصل اسی لیے خاموش تھے کہ ہم کچھ بھی بولتے ہیں تو بات سوشل میڈیا پر پھیل جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’الحمد للہ میں نے بہت خوبصورت زندگی گزاری ہے لیکن نیہا جیسی منفی عورت اگر کسی کی بہو بن کر آجائے و گھر بستے نہیں ٹوٹتے ہی ہیں۔

صبا فیصل نے مزید کہا کہ گزشتہ چار سال سے بیٹے کی وجہ سے مشکل زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور یہی سوچتی ہوں کہ بیٹا ایسی عورت کے ساتھ کیسے زندگی گزارے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ ’میں باتوں کی گہرائی میں نہیں جانا چاہتی تو ورنہ لوگ تنقید کریں گے اسی لیے میں صرف یہی کہہ رہی ہوں۔

Comments

- Advertisement -