تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

”میں بہت سے لوگوں کو زہر لگتی ہوں“

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ میں بہت سے لوگوں کو زہر لگتی ہوں، شادی کے بعد طلاق سے ڈر لگتا تھا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں اداکارہ صبا قمر کو انٹرویو دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک ویڈیو میں صبا قمر نے کہا کہ چاہے عورت پورا گھر چلا رہی ہے لیکن چلے گی اُسی مرد کی جو گھر میں بیٹھا کچھ بھی نہیں کر رہا، میں معذرت چاہتی ہوں کیوں کہ میری یہ بات بہت لوگوں کو بُری لگے گی لیکن حقیقت یہی ہے، یہی وجہ ہے کہ میں بہت لوگوں کو زہر لگتی ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by ~ (@mishalsparks)

دوسری میں اداکارہ کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مجھے بہت ڈر لگتا تھا شادی کرنے سے، پھر میں نے منٹور سے پوچھا کہ شادی کر لوں لیکن مجھے ڈر لگتا ہے، اس نے کہا کہ کس بات کا ڈر لگتا ہے، زیادہ سے زیادہ شادی نہیں چلے گی، میں نے کہا کہ طلاق یافتہ ہو جاؤں گی، پھر اس نے کہا کہ ایک اور شادی کر لینا، میں نے کہا کہ یہ کتنا آسان ہے آپ کے لیے یہ کہنا، اس نے کہا کہ زندگی یہی ہے، آپ کو نہیں سمجھ آرہی، نہ کرنے سے بہتر ہے آپ کرلو، میں نے کہا کہ مجھے اچھا لگا، کیوں نہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by ~ (@mishalsparks)

کچھ روز قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارنگ شو میں میزبان ندا یاسر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صبا قمر نے اپنی شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

میزبان ندا یاسر نے پوچھا تھا کہ تمہیں کس کے لیے آلو قیمہ بننا سیکھنا ہے۔ اس پر صبا قمر شرما گئیں اور کہا کہ لوگ سمجھ گئے ہیں۔ اداکارہ نے کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ ”ہے کوئی، بتا دوں گی میں آپ سب کو، تھوڑا صبر رکھیں۔“

ندا یاسر نے سوال کیا کہ وہ دن جب آئے گا؟ اس کے جواب میں صبا قمر نے کہا کہ ”وہ دن بہت جلد آئے گا، ان شاء اللہ۔“ میزبان نے سوال کیا کہ ”ہم آپ کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی دیکھنا چاہتے ہیں، کیا مہندی لگائیں گی؟ اس پر صبا قمر پھر شرما گئیں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے بہت شرم آ رہی ہے، جلد ہوگا یہ سب، اللہ نے میرے نصیب میں لکھا ہوگا، شادی کی ایک اچھی تقریب رکھوں گی، میری خواہش کہ شادی میں اپنے لوگ ہوں، بہت سارے لوگ نہیں چاہییں مجھے۔

Comments

- Advertisement -