منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

صبا قمر بھی لاہور کی اسموگ سے پریشان ہوگئیں، پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر بھی لاہور کی اسموگ سے پریشان ہوگئیں، اداکارہ کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ صبا قمر لاہور کے نام پیغام لکھا اور اسموگ کے باعث پریشانی کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’ڈیئر لاہور، میں سانس لینا چاہتی ہوں، اسموگ بہت زیازہ اور دم گھٹنے والا ہے، میں ہر سانس میں اسے محسوس کرسکتی ہوں۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے لکھا کہ ’ہم میں سے جو لوگ استھما کا شکار ہیں ان کے لیے یہ ناصرف غیر آرام دہ ہے بلکہ زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے، براہ کرم آسمان صاف کریں اور جلد اپنی اصلی حالت میں واپس آجائیں‘۔

صبا قمر کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور مداح اداکارہ کی رائے سے متفق بھی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’واقعی لاہور کی فضا میں سانس لینا دشوار ہوتا جارہا ہے۔‘ صارفین نے حکومت سے بھی اسموگ کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسموگ کے باعث پیش آنے والی مشکلات کے سبب لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے اور اتوار کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے جبکہ پرائمری اسکول بھی ایک ہفتے کے لیے بند ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں