تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

صبا قمر کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی

پاکستانی فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

صبا قمر اکثر سوشل میڈیا پر پھولوں کی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جس پر ان کے مداح پوچھتے ہیں کہ پھول آپ کو کون بھیجتا ہے۔

اداکارہ نے آج پھر ایک ویڈیو انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی الصبح ان کے گھر میں جگہ جگہ گلدستے رکھے ہیں جنہیں دیکھ کر وہ انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: صبا قمر کو پھول بھیجنے والا کون ہے؟ اداکارہ نے بتا دیا

ویڈیو میں میوزک کے لیے صبا قمر نے بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے مشہور گانے ’کچھ تو ہے تجھ سے رابطہ‘ کا انتخاب کیا۔ ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے ایک ہی سوال کیا جا رہا ہے کہ آپ کو یہ گلدستے کسی نے بھیجے ہیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

اس سے قبل ایک نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو میں صبا قمر سے سوال کیا گیا تھا کہ آپ اکثر پھولوں کی تصاویر شیئر کرتی ہیں، یہ بھیجتا کوں ہے؟

صبا قمر نے جواب میں بتایا تھا کہ پھول تو محبت کرنے والے بھیجتے ہیں، اُس سے شادی کرنے والی ہوں جس کے دیے گئے پھولوں کی ویڈیوز اکثر شیئر کرتی رہتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا: ’بس اتنا کہہ سکتی ہوں کہ جو بھی پھول دے رہا ہے وہ پاکستانی نہیں ہے لیکن یہاں جلد آئے گا، ابھی جو حالات ہیں اس کے مطابق دیر نہیں لگے گی۔‘

Comments

- Advertisement -