تازہ ترین

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ میں پیش

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل2023...

پنجاب، کے پی انتخابات کے التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ...

بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ...

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

سچن ٹنڈولکر کا بسمہ معروف کی بیٹی سے متعلق پیغام وائرل

بھارت کے لیجنڈ سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے قومی ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کی بیٹی سے متعلق پیغام شیئر کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بسمہ معروف اور ان کی بیٹی کے ساتھ بھارتی ویمن کرکٹرز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خوبصورت لمحہ ہے۔

سچن نے مزید لکھا کہ کرکٹ کے میدان میں باؤنڈریز ہوتی ہیں لیکن میدان سے باہر کھیل سب کو متحد کرتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے درمیان بسمہ معروف اور ان کی بیٹی کی بھارت کی خواتین کرکٹرز کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کپتان بسمہ معروف’موسٹ ڈیڈیکیٹڈ مدر‘ قرار

بسمہ معروف کی بیٹی کی بھارتی ویمن ٹیم کے ساتھ تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خوب سراہا گیا تھا۔

ممتا کے جذبہ محبت سے آئی سی سی بھی بہت متاثر ہواتھا اور اس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر بسمہ کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے اسٹیڈیم میں داخل ہوتی نظر آرہی ہیں۔

آئی سی سی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’’پاکستان کی کپتان ہندوستان کیخلاف میچ کے لیے تیار ہیں‘‘۔

Comments